جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

پیوٹن نے امریکی صدارتی انخابات میں کس کی حمایت کا اعلان کیا؟

06 ستمبر, 2024 11:35

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے جیت کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کر دی۔

پیوٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل امریکی محکمہ انصاف نے دو روسی میڈیا ایگزیکٹوز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ روس نواز پروپیگنڈے کے ذریعے نومبر میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی مبینہ غیر قانونی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اب وہ انتخابات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں، پوٹن نے روس کے مشرق بعید میں ایک اقتصادی فورم کو بتایا کہ یہ امریکی عوام کا انتخاب ہے۔

لیکن انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ بائیڈن نے اپنے حامیوں کو ہیرس کی حمایت کرنے کی سفارش کی تھی ، "ہم بھی ایسا ہی کریں گے ، ہم ان کی حمایت کریں گے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ ‘وہ اس قدر جذباتی اور متعدی انداز میں ہنستی ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے’۔

روسی صدر نے کہا کہ شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ کملا ہیرس روس کے خلاف مزید پابندیوں سے گریز کریں گی۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا خیال ہے کہ روس چاہتا ہے ٹرمپ جیت جائے کیونکہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے کے لیے کم پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top