ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

قابض اسرائیل کے اتحادی نے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

03 ستمبر, 2024 18:38

اسرائیل کے قیام میں امریکا اور جرمنی کا ساتھ دینے والے برطانیہ نے صہیونی ریاست کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جزوی پابندی ایسی اشیا پر لگائی گئی جو غزہ تنازع میں حماس کیخلاف استعمال ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے پُرزوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں روٹی خریداروں پر حملہ

برطانیہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کے سیلف ڈیفنس حمایت جاری رکھے گا تاہم غیر ضروری اسحلہ پر جزوی پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: یرغمالی تابوتوں میں چاہئیں یا زندہ! اسرائیل سوچ لے، حماس

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2019 سے 2023 کے درمیان امریکہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہتھیاروں کی فروخت روکنے پر برطانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یہ جنگ جیت جائے گا چاہے یہ جیت برطانوی ہتھیاروں کے ساتھ ہو یا اس کے بغیر ہو۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو غزہ جنگ بندی سے متعلق خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے، بائیڈن

برطانیہ کے غلط فیصلے سے حماس کی حوصلہ افزائی ہوگی، حماس نے سات اکتوبر کو 12 سو کے لگ بھگ افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ ان افراد میں 14 برطانوی شہری بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کے حملے کو جواز بناکر غزہ میں 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کرچکا ہے جس میں زیادہ شہادتیں خواتین اور بچوں کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top