پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کون سی اداکارہ کس دہائی میں پیدا ہوئی؟

19 جون, 2024 18:15

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارؤں نے پہلی بار آن کیمرہ کسی دہائی میں پیدا ہوئیں بتادیا۔

فلم نابالغ افراد کے پریمئیر کے انعقاد کے دوران شوبز ستاروں نے شرکت کی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، مذکورہ ویڈیو میں یوٹیوبر نے پاکستانی اداکاراؤں سے پوچھا کہ وہ کون سی دہائی میں پیدا ہوئی تھیں؟۔

اداکارہ کومل میر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ 1970 کی دہائی کی ہیں، اُن کی عمر 50 سے 54 سال تک ہوگی، اداکارہ کے جواب نے یوٹیوبر کو حیران کردیا تھا جبکہ کنزہ ہاشمی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد بتایا کہ وہ 1990 کی دہائی کی ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم کی شوٹنگ کے دوران جِن دیکھا، اداکارہ کا انکشاف

کنزہ ہاشمی کی جانب سے خود کو 1990 کی دہائی کا بتائے جانے پر ان کی عمر تقریبا 34 سال بنتی ہے، اسی طرح یشما گل نے بھی کہا کہ اُن کی پیدائش 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی جبکہ اُنہوں نے اپنی دوست ہانیہ عامر کی پیدائش کی دہائی 1980 بتائی۔

جب یوٹیوبر نے کبریٰ خان سے یہی سوال پوچھا تو اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 1993 میں پیدا ہوئی تھیں، یعنی ان کی عمر صرف 31 سال ہے۔

دوسری جانب اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے یوٹیوبر سے کہا کہ خواتین سے اُن کی عُمر سے متعلق سوال نہیں پوچھنے چاہیے لیکن پھر اُنہوں نے بتایا کہ وہ بھی 1990 کی دہائی کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top