مقبول خبریں
ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش ٹیم پاکستان کب آئے گی؟
پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا 33 رکنی دستہ 2 اکتوبر کو ملتان پہچنے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے جبکہ 16 رکنی ٹیم ہمراہ 17 رکنی سپورٹ اسٹاف کا دستہ پاکستان آئے گا، مہمان ٹیم کی براستہ دوحا 2 اکتوبر بدھ کو دوپہر میں ملتان آمد کی تصدیق ہوئی ہے۔
آخری بار انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے دسمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قبل ازیں پاکستان نے انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔