مقبول خبریں
واٹس ایپ کا فون نمبروں سے متعلق نئے فیچر کی تیاری
واٹس ایپ صارفین کے فون نمبروں کو ناموں سے تبدیل کرنے کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔
واٹس ایپ میسجنگ پلیٹ فارم ایک ‘پن’ پر بھی کام کر رہا ہے جس کے بعد نامعلوم صارفین آپ کو ٹیکسٹ نہیں کر سکیں گے، صرف اس لیے کہ ان کے پاس آپ کا صارف نام ہے۔ آپ کو ٹیکسٹ کرنے کے لئے انہیں آپ کا ‘صارف نام پن’ رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ یہ پن 4 ہندسوں کا کوڈ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا چیٹ گروپس سے متعلق نیا فیچر لانے کا فیصلہ
واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اب صارفین کے ناموں کے لیے سپورٹ شامل کر رہا ہے جس سے نامعلوم صارفین آپ کو ٹیکسٹ نہیں کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے تازہ ترین ورژن (2.24.18.2) میں دیکھا گیا۔
نئے فیچر سے پرائیویسی میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ واٹس ایپ پر آپ نے کبھی بھی جن صارفین سے بات چیت نہیں کی ہے وہ آپ کو اس طرح ٹیکسٹ نہیں کر سکیں گے۔