ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہو کر ایلون مسک کو کیا عہدہ دیں گے؟

20 اگست, 2024 13:28

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں تو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر 7500 ڈالر کا ٹیکس کریڈٹ ختم کرنے پر غور کریں گے۔

اگر ٹرمپ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ محکمہ خزانہ کے ان قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے آٹومیکرز کے لیے 7500 ڈالر کے کریڈٹ کا فائدہ اٹھانا آسان ہو جائے گا۔

صدر کے طور پر ٹرمپ نے ای وی ٹیکس کریڈٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی جسے بعد میں صدر جو بائیڈن نے 2022 میں توسیع دی تھی۔

پنسلوانیا میں انتخابی مہم کے بعد رائٹرز کو دیے گئے انٹریو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکی صدر منتخب وہئے تو ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو کابینہ یا مشاورتی عہدے پر نامزد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایلون مسک کا آئرن مین جیسا حفاظتی لباس بنانے کا فیصلہ

ایلون مسک کو کملا ہیرس کی پیروڈی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ایلون مسک کی تعریب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ مسک بہت ہوشیار اور ذہین شخص ہیں، میں یقینی طور پر انہیں اپنی کابینہ یا مشاورتی عہدے پر نامزد کروں گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ عوامی طور پر امریکی صدارتی دوڑ میں ٹرمپ کی حمایت ک ی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top