مقبول خبریں
کتنے فیصد پاکستانی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں؟
مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 62 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ اسرائیل اور اسکے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے جبکہ 24 فیصد بائیکاٹ کے حق میں نہیں ہیں۔
سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والوں کی اکثریت 30 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے کیونکہ اس عمر کے 67 فیصد لوگ بائیکاٹ کے حق میں ہیں۔
30 سے 50 سال کی عمر کے 59 فیصد پاکستانی جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 56 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھنے کا دعویٰ کیا۔
سروے کے مطابق 65 فیصد مردوں اور 58 فیصد خواتین نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا۔
شہری آبادی میں بائیکاٹ کی شرح زیادہ ہے، شہروں میں 68 فیصد اور دیہی علاقوں میں 59 فیصد نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔