مقبول خبریں
کوہلی نے 2023-24 میں کتنے ارب سے زائد ٹیکس جمع کرایا؟
بھارت میں گزشتہ مالی سال 2023-24 کیلئے مشہور ٹیکس دہندگان کی جاری کردہ فہرست میں سابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فارچون انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بالی ووڈ اسٹارز، کرکٹرز کے علاوہ سیاستدانوں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ شائع کردی گئی ہے۔
ٹیکس ادائیگی کی فہرست میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر دھونی کو پییچھے چھوڑتے ہوئے 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 53 ہزار سے زائد) ٹیکس جمع کروایا۔
مزید پڑھیں: دنیا تم پر تھوکے گی! یووراج کے والد کی کپل دیو کو دھمکی، ویڈیو وائرل
فہرست میں دوسرے نمبر پر مہندرا سنگ دھونی کا نمبر ہے جنہوں نے تقریباً (1 ارب 26 کروڑ 6 لاکھ سے زائد) ٹیکس ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان
دیگر کھلاڑیوں میں سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس جمع کروایا۔