مقبول خبریں
روسی صدر پیوٹن نے قرآن پاک کو بوسہ دیکر سینے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چیچنیا کا اچانک دورہ کیا اور انہیں قرآن پاک تحفے کے طور پر دیا گیا۔
مسلم اکثریتی علاقے کے دورے کے دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ قرآن پاک وصول کر رہے تھے۔
پیوٹن نے چیچنیا دارالحکومت گروزنی میں عیسیٰ نبی مسجد کے دورے کے دوران قرآن کا ایک نایاب ایڈیشن حاصل کیا۔
ویڈیو میں انہیں احترام کی علامت کے طور پر مقدس کتاب کو بوسہ دیتے اور اپنے سینے سے تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
روسی صدر کی آمد پر چیچن رہنما رمضان قادروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے اپنے علاقوں کے درمیان فوجی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔