مقبول خبریں
ویڈیو: خاتون پولیس ٹک ٹاکر کو ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
کراچی: شہر قائد میں خاتون پولیس کانسٹیبل ماریہ گل کو ایک غیر ذمہ دارانہ ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر معطل کردیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق خاتون پولیس کانسٹیبل ماریہ گل ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ناظرین کو اس مقام پر ملنے کی دعوت دیتی نظر آرہی ہیں جہاں وہ اور کچھ دیگر ساتھی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ غیر ضروری طور پر اپنے ہمراہ ساتھیوں کی پرائیویسی اور زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ (ڈی آئی جی ساؤتھ) سید اسد رضا نے کہا کہ پولیس حکام نے اس ویڈیو پر فوری کارروائی کر کے ماریہ گل کو اس اقدام پر معطل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال میں "صوابدید اور اعتدال” کو برقرار رکھنے اور "اعلی اصولوں کے معیار” کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیو کے مطابق کراچی کے گزری پولیس اسٹیشن کی کانسٹیبل ماریہ گل نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور ان کے ساتھیوں کا ایک گروپ بس اسٹینڈ پر کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں ماریہ گل کو بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ہیلو دوستو… لہٰذا، آج مجھے بحریہ کالج کے قریب مائی کولاچی روڈ پر تعینات کیا گیا ہے،‘ اور پس منظر میں ساتھی پولیس اہلکاروں کو دکھانے کے لیے کیمرہ ہلا رہی ہیں۔
ویڈیو میں مزید کہتی ہیں’جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، پوری ٹیم یہاں موجود ہے اور یہ میری موٹر سائیکل ہے جو یہاں کھڑی ہے اگر کوئی مجھ سے ملنا چاہتا ہے تو وہ یہاں آ سکتا ہے۔