مقبول خبریں
امریکا کا یمن میں حوثیوں کے میزائل نظام پر حملہ
امریکا نے یمن میں حوثیوں کے میزائل نظام کو حملہ کرکے تبادہ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے کہا کہ میزائل نظام یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں تباہ کیا گیا، یہ ہتھیار مشرق وسطیٰ میں ہماری افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حوثی باغی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر کے بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے حماس کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں ہونے والے ‘حملے’ کی منصوبہ بندی کرنے پر فوجداری الزامات کا اعلان کیا ہے۔
حماس سربراہ یحییٰ سنوار اور کم از کم پانچ دیگر رہنماؤں کے خلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کی جس میں 40 سے زائد امریکیوں سمیت 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔