بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

امریکی عدالت کا مودی حکومت سے قتل کی سازش پر جواب طلب

26 ستمبر, 2024 16:04

نیویارک کی ضلعی عدالت نے خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت سے جواب مانگ لیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خالصتان رہنما نے بھارتی حکومت پر انکے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے امریکی عدالت میں سول مقدمہ دائر کیا تھا، جس کے بعد نیویارک کے ضلعی عدالت نے بھارتی حکومت کو سمن جاری کرتے ہوئے 21 دنوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کی عدالت میں مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر

اس مقدمے میں بھارتی حکومت کے علاوہ بھارت کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں جن میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) کے سابق سربراہ سامنت گوئل، را کے ایجنٹ وکرم یادو اور بھارتی بزنس مین نکھل گپتا شامل ہیں۔

انتہا پسند تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنن نے سمن کی ایک کاپی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top