ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

امریکا نے یوکرین کو بڑی امداد دینے کا اعلان کر دیا

24 اگست, 2024 11:52

واشنگٹن: پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو 125ملین ڈالر کا فوجی امداد کے نئے دور کا اعلان کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق پینٹاگون نے جمعے کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین امدادی پیکج 125 ملین ڈالر کا ہوگا، جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس میں فضائی دفاعی ہتھیار، گولہ بارود اور اینٹی آرمر میزائل شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وفد قاہرہ پہنچ گیا، ‘جنگ بندی اب نظر آرہی ہے’: امریکا

یوکرینی حکام کے مطابق روس اس تنازعے میں غالب نہیں آئے گا۔ یوکرین کے آزاد عوام کی جیت ہوگی اور امریکہ، ہمارے اتحادی اور ہمارے شراکت دار ہر قدم پر ساتھ کھڑے رہیں گے۔

خیال رہے کہ فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملے کے بعد سے امریکہ نے یوکرین کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

اس کے بعد کے برسوں میں یوکرین کی افواج کو روسی افواج کو بے دخل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں کیونکہ وہ اہم رسد کی کمی کے تحت کام کر رہے ہیں، جس سے تنازع کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top