مقبول خبریں
اسکولوں میں بچوں کو چور بنانے کی تربیت دینے کا انکشاف
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دیہاتی’چور اسکولوں’ میں کم عمر بچوں کو چوری اور ڈکیتی کی تربیت ملنا شروع ہوگئی۔
ریاست کے دارالحکومت بھوپال سے تقریبا 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تین گاؤں کاڈیا، گلکھیڈی اور ہلکھیڈی میں مبینہ طور پر نوجوان مجرموں کی نرسریاں ہیں، رپورٹس کے مطابق یہ والدین دراصل 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے (2،400 سے 3،600 ڈالر) کی ‘ٹیوشن فیس’ ادا کرتے ہیں تاکہ ان کے بچوں کو مجرمانہ تربیت دی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق ان ’چور اسکولوں’ میں جہاں 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو تجربہ کار مجرموں کی جانب سے جیب کاٹنے، چوری اور ڈکیتی کی تربیت دی جاتی ہے۔
کم عمر بچوں کو مجرمانہ تربیت میں جیسے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جیب کاٹنا اور بیگ پکڑنا، ڈکیتیاں کرنا۔ بینک اکاؤنٹ کی چوری، پولیس سے فرار، اور پکڑے جانے کی صورت میں مار پیٹ کا سامنا کرنا سیکھا یا جاسکے۔
ان نام نہاد ‘چور اسکولوں’ نے ہندوستان کی تاریخ کے کچھ بدنام ترین مجرم پیدا کیے ہیں، لہذا ان کی تلاش غریب اور کم تعلیم یافتہ خاندان کرتے ہیں جو اپنے بچوں کو مناسب تعلیم دینے سے قاصر ہیں۔