مقبول خبریں
ایون فیلڈ ملزمان، کیا انتخابات سےقبل ضمانت ہو پائے گی؟

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے سزاوُں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن کی سماعت 2 رکنی بینچ آج کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ مجرمان کی اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔
شریف خاندان کی جانب سے مجموعی طور پر 4 درخواستیں دائر کی گئیں تھی۔
جس میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ قید، جرمانے، نااہلی اور جائیداد کو ضبط کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محسن اختر اور میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ کیس کے حوالے سے نیب عدالت نے فیصلہ 6 جولائی کو سنایا تھا جس کے خلاف آج اپیل پر سماعت کی جائے گی۔