ہفتہ، 22-مارچ،2025
ہفتہ 1446/09/22هـ (22-03-2025م)

مصری اداکارہ ریہام سعید ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں

12 جولائی, 2018 22:03

مصری اداکارہ ریہام سعید ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں ، ریہام سعید اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ جا رہی تھیں کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

ان کے حادثے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے دوستوں تک پہنچی تو وہ پریشان ہوگئے اور ان کی صحتیابی کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغامات ارسال کرنا شروع کر دیئے۔حادثے میں ان کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ ریہام ، ان کے شوہر اور بیٹا محفوظ رہا۔ریہام کو گزشتہ ماہ اس وقت انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا جانے لگا تھا جب وہ اپنے ایک ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کیلئے اس میں شامل بچوں کے ساتھ ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔ اس موقع پر انہیں اور ان کے ٹی وی چینل کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top