مقبول خبریں
ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں کے متعلق بھی ہوشربا انکشافات

لندن: ریحام خان کی کتاب بالآخر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی ساتھیوں کے متعلق بھی ہوشربا انکشافات کیے ہیں جن میں اسد عمر بھی شامل ہیں۔
اسد عمر کے متعلق ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’اسد عمر بظاہر بہت نرم مزاج آدمی ہے لیکن میں نے دیکھا کہ وہ خواتین کے معاملے میں بہت تیز نظر ہے اور بہت تیزی کے ساتھ کسی بھی خاتون کا مشاہدہ کرتا ہے۔ تاہم نعیم الحق کے برعکس وہ اس خاتون کے ساتھ تعلق بنانے میں کافی سمجھ داری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کے پی ٹی آئی برطانیہ کی ایک کارکن لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے، جس نے بعد ازاں ان کے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئے۔ اس لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھی کہ اسد عمر اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔ جب اس نے ایسا نہیں کیا تو اس نے سکرین شاٹس شیئر کر دیئے۔ اس پر اسد عمر کو برین ہیمرج کا دورہ پڑا اور وہ ہسپتال پہنچ گئے۔ میں ان کی بیوی سے مل چکی تھی۔ وہ ان سے بہت محبت کرتی تھی۔ میں دیکھتی تھی کہ وہ کس طرح دھرنے میں کی جانے والی اسد عمر کی تقاریر اکٹھی کرتی رہتی اور اپنے شوہر کو فخر کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ یہ سب کچھ جاننے کے بعد اس بیچاری عورت پر مجھے بہت ترس آیا، کہ کس طرح اس کا شوہر اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا تھا۔‘‘ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے۔