بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا

07 جولائی, 2018 14:54

اکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروقی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حریم فاروقی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اوٹاوا میں ملاقات کی، ملاقات میں ثقافتی سرگرمیوں اور فلمسازی پر تبادلے کے حوالے سے گفتگو کی۔

حریم فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سب کے پسندیدہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کینیڈا کے دورے میں میرے کیریئر کا سب سے بہترین لمحہ وہ تھا، جب مجھے دلکش اور کرشماتی جسٹن ٹروڈو سے ملنے کا موقع ملا

اداکارہ نے مزید کہا کہ جسٹن ٹروڈو سے ملاقات میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر گفتگو کی اور ساتھ ہم کس طرح دونوں ممالک فلموں، ڈراموں، موسیقی اور ٹیلنٹ کےزریعے تعاون کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں، میں بطور اداکارہ اور پروڈیوسر اپنے کام سے محبت کرتی ہوں ، جو میرے لئے ایسے دروازے کھولتا ہیں۔

وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا
وہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ تھا ،جب مجھے دلکش اور کرشماتی شخصیت جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا

حریم نے دنیا بھر میں اپنے تمام مداحوں کی محبت اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا بھی کیا۔

خیال رہے کہ حریم فاروقی کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم پرچی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے جبکہ اس سے قبل متعدد ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم ‘دوبارہ پھر سے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top