مقبول خبریں
نیویارک میں آج سے دوسرے پاکستان فلم فیسٹول کا آغاز

نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں آج سے دوسرے پاکستان فلم فیسٹول کا آغاز ہورہا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے توقع ہے،کلچرل ڈپلومیسی سے پاکستان فلم انڈسٹری کوعالمی نقشے پرابھرنے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم فیسٹول کے دوسرے ایڈیشن کا آغازآج نیویارک میں ہوگا، فیسٹول کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کیا ہے، پاکستانی مشن نے اقوام متحدہ کے رکن 193 ممالک کے مندوبین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان فلم فیسٹول میں اے آروائی فلمز کی ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ ، پرچی سمیت سات فلموں کی نمائش کی جائے گی، یہ فیسٹول دوروز تک جاری رہے گا
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے فلم فیسٹول کوملنے والے رسپونس پرخوشی ہے، توقع ہے کلچرل ڈپلومیسی سے پاکستان فلم انڈسٹری کوعالمی نقشے پرابھرنے میں مدد ملے گی۔
فیسٹیول میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے بھی شرکت کریں گی جبکہ فلم سازوں و ہدایت کاروں سمیت میڈیا کی مختلف اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان،آمنہ شیخ، حریم فاروقی، مہوش حیات، میکال ذوالفقار اور شہریار منور بھی فیسٹول میں شرکت کریں گے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا فلم فیسٹول میں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ سمیت بہترین پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی جبکہ اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان فلم فیسٹول میں شرکت پرخوشی کا اظہارکیا۔
اداکارمیکال ذوالفقارنے عوام کو فلم فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ قوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے فلم فیسٹیول دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ فیسٹیول دسمبر 2016 میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا تھا۔