ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

ہدایت کاروں کی خواہشات پوری نہ کرنے پر فلموں سے محروم رہنا پڑا

04 جولائی, 2018 16:41

بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شراوت نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کاروں کی خواہشات پوری نہ کرنے پر انہیں فلموں سے محروم رہنا پڑا۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکا شراوت نے انڈسٹری میں جنسی حراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بھی کئی بڑے پروجیکٹ سے اس لئے نکال دیا گیا کہ میں نے ہدایتکاروں کی جنسی خواہشات پوری نہیں کی جب کہ مجھے یہ تک سننے کو ملا کہ جب میں پردے پر تمام سین ریکارڈ کرسکتی ہوں تو پردے کے پیچھے کرنے میں کیا اعتراض ہے۔

ملیکا شراوت نے کہا کہ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں عورت سے کس طرح کا برتاؤ رکھا جاتا ہے جب کہ یہاں مرد ذہنی طور پر اتنے آزاد ہیں کہ وہ کسی بھی اداکارہ کے کردار کا فیصلہ فلم کے رول سے کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت سارے الزامات لگائے گئے اگر آپ چھوٹی اسکرٹ پہن لیں، اسکرین پر کسی کا بوسہ لے لیں تو آپ ایک گھٹیا خاتون کہلاتی ہیں جب کہ مرد اس کیفیت سے مکمل آزاد ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top