اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

عرفان خان کی نئی ہالی وڈ فلم پزل کاٹریلر ریلیز

03 جولائی, 2018 17:11

اداکار عرفان خان نے ہدایتکار مارک ٹرٹل ٹاب کی فلم پزل کا 2 منٹ اور 16 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنے حصے کا سکون تلاش کرنا چاہیئے۔

فلم میں عرفان خان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کریں گے،جو پزل بنانے کے ماہر ہیں جس کے بعد وہ ایسی خاتون کےساتھ ایک چیمپین شپ کا حصہ بنیں گے جو ذاتی زندگی میں مسائل کا شکار ہیں۔فلم کی ہدایات مارک ٹرٹلٹب نے دی ہے،جبکہ پروڈکشن اورین موورمین کررہے ہیں۔

اس فلم کا پریمیئر سنڈینس فلم فیسٹیول میں بھی منعقد ہوچکا ہےجبکہ فلم رواں سال 13 جولائی کو ریلیز کی جائےگی۔واضح رہے کہ عرفان خان اس وقت اپنی فیملی کےساتھ لندن میں موجود ہیں،جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top