مقبول خبریں
انتہا پسند بھارتیوں کا شاہ رخ خان کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پاکستانی کزن نورجہاں نے جب سے پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے بھارت میں مقیم کنگ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
چند روز قبل بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستانی شہر پشاورمیں مقیم کزن نورجہاں نے سیاسی میدان میں اترنے کافیصلہ کرتے ہوئےالیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھا۔ نورجہاں پشاور میں حلقہ پی کے 77 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ شاہ رخ خان کی کزن کے الیکشن میں حصہ لینے کے خبر پر جہاں پاکستان میں انہیں بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے وہیں یہ خبر بھارت میں بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پاکستان مخالف معتصب بھارتی یہاں بھی خاموش نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’یہی وجہ ہے کہ یہ شخص(شاہ رخ خان) پاکستان سے بے انتہا محبت کرتاہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا ’’اب مجھے شاہ رخ خان کی پاکستان سے بے پناہ محبت کی وجہ معلوم ہوئی، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں۔‘‘
I know SRK has reason to love Pakistan…He should contest there too…
— Debashish basyas (@DBasyas) June 7, 2018
ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے سنا آپ کی بہن پاکستانی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، کیا یہ سچ ہے؟ آپ بھارت سے پیسہ کماتے ہیں اور آپ کی بہن ہمارے دشمن ملک پاکستان سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہیں، کیوں، آپ کا ایجنڈا کیا ہے۔‘‘(اس صارف کو شاید معلوم نہیں کہ نورجہاں پاکستان میں ہی رہتی ہیں )۔
@iamsrk I heard that ur sister is contesting for elections in Pakistan? Is this true ?? You earn money here in India and ur sister wants to contest for power in enemy state Pakistan ? Why ? What’s the agenda ? #AskSRK
— CSS Krishna Kasturi (@kasturikr) June 8, 2018
ایک اور صارف نےطنزیہ انداز میں لکھا شاہ رخ خان کو پاکستان ضرور جاناچاہیئےاورانتخابی مہم میں حصہ لیناچاہیئے۔
ye rishta kya kehlata hai hai…? shahrukh must go to pak…….for campaigning re..
— Ankur Verma (@VedantHindustan) June 8, 2018
جاگرتی نامی صارف نے پہلے تو شاہ رخ خان کو مبارکباد دی پھر کہاایک کام کرو پاکستان چلے جاؤ اور واپس کبھی بھارت نہیں آنا۔
Congrats @iamsrk but ek kaam krna Pakistan chle jao & wapas kbhi mt aana India#SRKPakistani https://t.co/BOK8QfL19n
— J A G R I T I (@Being_Jagriti_) June 8, 2018
تاہم جہاں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان پر نشتر برسائے جارہے ہیں وہیں بہت سے لوگ کنگ خان کی حمایت میں بھی میدان میں آئے ہیں شیریا نامی صارف نے لکھا ’’لوگ کیوں اس بات کو اتنابڑھاوا دے رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کی کزن پاکستانی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، تقسیم سے قبل ہم سب ایک تھے، لہٰذا اگر ان کے خاندان والوں نے سرحد کے اس پار(پاکستان)میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور شاہ رخ خان کی فیملی بھارت آگئی اس میں کیا ہنگامہ ہوگیا۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا آدھے پنجاب اور دہلی والوں کے رشتے دار پاکستانی ہیں، کسی نے ان کی حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھایا ، یہ مسلمان ہے صرف اسلیے؟
بھارتی تجزیہ نگار گریش جوہر نے بھی شاہ رخ خان کی کزن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے پڑھا شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں آنے والے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں۔‘‘