مقبول خبریں
پاکستان میں سب کی نظریں مجھ پر لگی ہیں

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کی نظریں مجھ پر لگی ہیں، اس لئے تھوڑا نروس ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ماہرہ خان کا کہناتھا کہ پاکستان سے باہر جا کر کام کرنے والے موسیقار، فنکار، اداکار اور رائٹردراصل پاکستان کا ہی ایک چہرہ ہیں۔ مغربی ممالک سے اٹھنے والی ’’ می ٹو ‘‘ تحریک پر اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس پر بات ہوئی۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹول میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کو بے تاب ہیں۔ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ حسیناں کے ہمراہ اس سال کانز فلم فیسٹیول میں لالی وڈحسینہ بھی نظر آئے گی۔
Pingback: ایک دن لوگ مجھ سے پاکستان اور بھارت سے متعلق سوالات کرنا بند کردیں گے,ماہرہ خان | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک