جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

اداکارہ ریچاچڈھا کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں

14 مئی, 2018 17:08

بالی وڈ کی بیباک اداکارہ ریچا چڈھا کو ’ہندو ازم‘ کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا اور اسے انتہاپسندوں نے سرعام ’گینگ ریپ‘ اور قتل کی دھمکیاں دے دیں۔

اداکارہ کو انتہا پسند ہندوتوا کے کارکن نے ٹوئٹر پر سرعام دھمکیاں دیں جس کے بعد اداکارہ کی حمایت میں دیگر بولی وڈ اداکار بھی سامنے آگئے۔ ریچاچڈا کو ایڈووکیٹ وویک گارگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مئی کو ”’گینگ ریپ“ اور قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ انتہا پسند ہندو کی جانب سے اداکارہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف بھی نفرت آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ جس میں ہندو انتہاپسند کی جانب سے اداکارہ کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ہندوستان میں محفوظ نہیں، اس لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض چلی جائے

اداکارہ نے ساتھی اداکاروں اور دیگر افراد کو ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ ان دھمکیوں کی شکایت ٹوئٹر کو کر چکی ہیں، تاہم انتظامیہ ان دھمکیوں کو غیر اہم قرار دے رہی ہیں۔ ریچاچڈا نے 5 مئی کو ہندی زبان میں ایک ٹوئیٹ کی تھی، جس میں انہوں نے ہندوتوا کو عام لوگوں اور خود بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top