جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

فلم پرچی کی سعودی عرب میں نمائش ہمارے ادارے کیلئے فخر کی بات ہے: حریم فاروق

12 مئی, 2018 17:07

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ میری فلم پرچی کی پہلی بار سعودی عرب میں نمائش ہمارے ادارے کیلئے فخر کی بات ہے۔

آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے سعودی عرب کی ٹاپ ایونٹس کمپنی کے ساتھ پاکستانی سینما، فلم اور ٹی وی ڈرامہ کی تشہیر اور پروڈکشن کے لئے معاہدہ کے موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے ادارے کے تحت ہم مزید پروگرام مشترکہ طور پر پیش کریں گے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ دیار غیر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو بھی پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی

معاہدہ پرنس عبدالعزیز (ٹاپ ایونٹس کمپنی) اور آئی آر کے فلمز کے عمران رضا کاظمی کے مابین ہوا ہے۔عارف لاکھانی کا کہنا تھا کہ دو ملکوں کے مابین معاہدہ پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہونے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top