ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

یوکرین نے روس پر بڑا حملہ کردیا

21 اگست, 2024 15:38

یوکرین نے روس پر 45 ڈرون فائر کرکے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج نے مجموعی طور پر 45 ڈرون حملے کیے جب کہ 11 ڈرون  روسی دارالحکومت ماسکو پر داغے گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ یوکرینی فوج نے روسی علاقے کُرسک کا دوسرے شہروں سے ملانے والے ایک پُل کو بم سے اڑانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی دفاعی نظام نے تمام ڈرون ناکام بنا دیے ہیں۔

روسی فوج نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر 45 یک طرفہ ڈرون مار گرائے جن میں سے 23 برائنسک کے علاقے، چھ بیلگورود، تین کالوگا اور دو کرسک کے اوپر مار گئے تھے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یہ ڈرونز کے ذریعے ماسکو پر حملہ کرنے کی اب تک کی سب سے بڑی کوششوں میں سے ایک ہے۔

ادھر روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ کرسک میں یوکرینی حملوں کا مطلب ہے جب تک یوکرین کو شکست نہیں دی جاتی تب تک ماسکو اور کیف کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top