مقبول خبریں
امریکی صدارتی انتخابات دلچسپ مراحل میں داخل
امریکا میں صدارتی انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ ریاستوں میں ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں میں سے کسی کو بھی برتری حاصل نہیں ہے۔
سروے کے مطابق کملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، دونوں کو صدر منتخب ہونے کے لیے جارجیا اورپنسلوینیا میں کامیاب لازمی ہوگی، البتہ وسکونس اور مشی گن میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے جیت کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے امریکی صدارتی انخابات میں کس کی حمایت کا اعلان کیا؟
اس پر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ امریکی انتخابات کے بارے میں بات کرنا بند کر دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 5 نومبر کو سخت مقابلہ ہوگا۔