ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

امریکا نے اسرائیلیوں پر پابندی عائد کردی

29 اگست, 2024 12:07

امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کے پیش نظر ایک اسرائیلی آباد کار گروپ اور ایک سویلین سکیورٹی گارڈ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے پابندیوں میں ہاشومر یوش کو نشانہ بنایا جو خود کو ایک رضاکار تنظیم کے طور پر بیان کرتی ہے جس کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیلی کسانوں کی حفاظت کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں انتہا پسند آبادکاروں کے تشدد سے شدید انسانی مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف تشدد کے ذمہ دار افراد اور اداروں کا احتساب کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاشومر یوش نے رواں سال کے اوائل میں فلسطینی گاؤں خربت زنوٹا میں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں جس کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے تھے۔

متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ہاشومر یوش کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے مالی مدد ملی ہے۔

واشنگٹن نے فلانٹ پر الزام لگایا کہ وہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سمیت نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہے تاکہ فلسطینیوں کا تعاقب  کرکے ان پر حملہ کیا جاسکے۔

پابندیوں کے تحت فلنٹ اور ہاشومر یوش کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ مالی لین دین کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top