بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

کراچی میں ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

16 ستمبر, 2024 14:07

کراچی: شہر قائد میں میں کل برروز منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور  اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے تحت ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ موڑا جائے گا۔

اس کے علاوہ شارع لیاقت آنے والے ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا۔

یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جب کہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔

دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top