مقبول خبریں
جنگ بندی کا وقت آگیا، لیکن اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی نہیں روکیں گے: کملا ہیرس
امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا لیکن اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند نہیں ہوگی۔
سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کملا ہیرس نےکہا کہ اگر وہ نومبر میں منتخب ہو گئیں تو وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گی۔
ڈیموکریٹک امیدوار اور نائب صدر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا راستہ تبدیل کریں گی اور اسرائیل کے لیے ہتھیار روک دیں گی تو انہوں نے مزید کہا کہ اب اس جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
ہیرس سے غزہ کی جنگ کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اس موقف کو دہرایا کہ اسرائیل اور حماس دونوں کو ایک معاہدہ کرنا ہوگا اور فلسطینی اس بات کے حقدار ہیں کہ ان کا اپنا ملک اسرائیل کے ساتھ ہو۔