بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ٹک ٹاکر کو عمران خان 804 کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا

24 ستمبر, 2024 16:19

لاہور: پولیس نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بانی پی ٹی آئی عمران خان (آئی کے 804) کی نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے ایک شہری ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ جس پر ڈیفنس تھانے میں وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیلی حمایتی قرار دیدیا

لاہور پولیس نے ڈیفنس مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزم ندیم کو گرفتار کیا اور اے ایس آئی خالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ندیم نانی والا کو مین بلیوارڈ ڈیفنس کے قریب معمول کی چیکنگ کے دوران پکڑا گیا جہاں ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی پائی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر موجود ٹک ٹاکر کو حراست میں لے لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top