بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

آسانی سے پیسہ کمانے کیلئے ٹک ٹاک کا نیا فیچر متعارف

24 ستمبر, 2024 15:27

سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے پیسہ کمانے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے نئی سبسکرپشن فیچر متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی کی جانب سے صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے سبسکریشن فیچر تک رسائی تمام کریٹیرز کو دی جا رہی ہے۔

پہلے یہ فیچر لائیو سبسکرپشن کے نام سے صرف ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا لیکن اب سبسکریشن کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر صارف کو دستیاب ہے، مگر چند شرائط عائد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے ایڈٹ فیچر متعارف کرا دیا

ٹک ٹاک کی جانب سے لائیو سبسکرپشن فیچر کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ یوٹیوب اور ایسی دیگر سروسز کو لائیو اسٹریمنگ کے میدان میں ٹکر دی جاسکے۔

ایسے صارفین کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونا ضروری ہوگی جبکہ ایک سال کے دوران ویڈیو ویوز ایک لاکھ ہونے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے سبسکرپشن کی 3 کیٹیگریز کی پیشکش کی جائے گی۔

ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کریٹیرز اپنے سبسکرائبرز کو خصوصی مراعات بھی فراہم کرسکیں گے جس سے انہیں زیادہ کمانے کا موقع ملے گا۔

سبسکرپشن صارفین کو اپنے پسندیدہ کریٹیرز کے خصوصی مواد، چینلز اور اسٹیکرز تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

کریٹیرز براہ راست اپنے سبسکرائبرز سے چیٹ کرسکیں گے۔ سبسکرپشن فیچر کو برازیل، فرانس، جرمنی، اسپین، برطانیہ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دیگر ممالک میں بھی اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top