جمعہ، 19-جولائی،2024
( 13 محرم 1446 )
جمعہ، 19-جولائی،2024

EN

نیویارک میں زیر زمین دھماکا، امریکی میڈیا

20 جولائی, 2018 11:15

نیویارک کے شہر مین ہیٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔اس دھماکے کے نتیجے میں سڑک پر گڑھا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ میں دھماکا  ہونے کی وجہ سے  دھوئیں کے بادل اٹھنےلگے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

ریسکیو عملے کے آتے ہی آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ اسٹیم پائپ زیادہ دباؤ کی وجہ سے پھٹا ہے ۔

پولیس کی جانب سے اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top