مقبول خبریں
فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ62 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2950 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 13 ڈالر کمی کے بعد سونے کا نرخ 2503 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔