پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

علامہ اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم آج ریلیز ہوگی

19 جون, 2024 19:43

ایرانی ہدایت کار کی زیرنگرانی علامہ اقبال کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم آج رات ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

اوج میڈیا آرٹ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہدایت کار محسن کوقان کی زیرنگرانی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم تیار ہوکر ٹی وی چینل پر نشر ہونے کیلئے تیار ہے۔

دستاویزی فلم "ما و اقبال” یعنی ہم اور اقبال شاعر مشرق اور مصور پاکستان کی زندگی کے اہم واقعات پر مبنی ہے، فلم کو اوج میڈیا آرٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم کے معاون میں محقق محمد حسین پرستش کے علاوہ کیمرہ مین مہدی رضائی، ایڈیٹر حامد رضا مرادی، مترجم یونس رضائی عارف اور اناؤنسر فائزہ احمدی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top