مقبول خبریں
کراچی میں گرمی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں چند دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کیساتھ درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 26 ستمبر سے مون سون ہوائیں سندھ کے دیہی اضلاع کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ تاہم ان موسمی نظاموں کے کراچی میں داخل ہونے کی توقع نہیں ہے اور اس دوران شہر میں بارش کی بھی توقع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
جمعہ کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کی سطح 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے اور موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔