بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

ٹیلی گرام کے بانی نے نامناسب مواد سمیت کیا کچھ ہٹادیا؟

24 ستمبر, 2024 16:58

ٹیلی گرام کے سربراہ پاول دوروف نے کہاہے کہ ٹیلی گرام نے نامناسب مواد کو ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیلی گرام کے سربراہ نے حکومت کی درخواستوں پر عمل کرنے کے لئے زیادہ فعال نقطہ نظر اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان فرانس میں ایپ کا استعمال کرنے والے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی کے الزام میں ان کی گرفتاری کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔

پاول دوروف نے اپنے ذاتی میسجنگ چینل کے ایک کروڑ 30 لاکھ صارفین کو بتایا کہ ٹیلی گرام کے سرچ فیچر کا غلط استعمال ان لوگوں نے کیا جنہوں نے غیر قانونی سامان فروخت کرنے کے کیلئے ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں:ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جانے کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عملے نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلی گرام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ ‘سرچ میں ہم نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے وہ اب قابل رسائی نہیں ہیں۔

دوروف نے مزید کہا کہ پلیٹ فارم نے اپنی سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ وہ "جائز قانونی درخواستوں کے جواب میں” انٹرنیٹ آئی پی ایڈریس اور فون نمبروں سمیت حکام کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات شیئر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم برے کرداروں کو تقریبا ایک ارب صارفین کے لئے ہمارے پلیٹ فارم کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top