مقبول خبریں
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ ‘ واٹس ایپ’ نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب صارفین کسی بھی ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور سے اسٹیٹس سیکشن سے غائب کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے پہلے بھی ایسا فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس سے صارفین کسی بھی شخص کے اسٹیٹس کو بند کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ اسٹیٹس سیکشن میں سب سے نیچے نظر آتا تھا۔
مگر اب اس فیچر کے ضریعے کسی بھی ناپسندیدہ شخص کے اسٹیٹس کو مکمل طور پر بند کیا جا سکے گا تاحال اس فیچر کو واٹس ایپ کے تمام صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔
صارفین اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کر کے اس نئے فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں،جیسے ہی صارف واٹس ایپ اپڈیٹ کریں گے خود بخود تمام بند کیے جانے والے اسٹیٹس سیکشن سے مکمل طور پر غائب ہو جائیں گے۔