رحمان ملک کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں داخل
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رحمان ملک کو طبیعت خراب ہونے پر پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رحمان ملک پہلے کورونا کا شکار ہوئے تھے، صحت یاب ہونے کے بعد پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا۔