بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

حضرت موسیٰؑ کے دور کی تلوار دریافت

01 اکتوبر, 2024 11:59

مصری ماہرین آثارِ قدیمہ کو 3 ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسیٰؑ کے دور میں حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوم کی فوج سے بتایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات نے 5 ستمبر کو جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ کھدائی بحیرہ گورنری کے ایک شہر ہوش عیسیٰ میں ہوئی۔

مزید پڑھیں: موجودہ دور کے شاہجہاں نے بیوی کیلئے ‘جزیرا’ خرید لیا

اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ ملا جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں۔

A sword linked Pharaoh Ramesses II was recently discovered

کھدائی کے مقامی سے ایک کانسی کی ایک لمبی تلوار بھی ملی جس پر موجود شاہی مہر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مصر کے فرعون رعمیس کی فوج کی تلوار ہے۔

وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات ودیگر اشیا بھی ملی ہیں۔

An Egyptian archaeological mission, led by Dr. Ahmed Said El-Kharadly discovered a series of mudbrick architectural units, including military barracks for soldiers

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top