مقبول خبریں
سمندر میں اب کشتیاں بھی اڑیں گی، مگر کیسے؟
یورپی ملک سیوڈن میں الیکٹرک فلائنگ کشتی متعارف کروادی گئی۔
عام کشتیوں کے مقابلے الیکٹرک کشتی سے 80 فیصد فیول کے استعمال میں کمی آئے گی جب کہ اس کشتی میں 30 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کشتی سمندر سے ایک میٹر بلند ہوا میں چلتی ہے جس کی وجہ سے سمندر میں لہریں بھی معتدل رہتی ہیں۔
کشتی میں سوار مسافر بنا کسی شور و شرابے یا آواز کے اس میں پر سکون سفر کرسکتے ہیں۔
کینڈیلا پی-12 فیری کے لیے آر اینڈ ڈی ٹیسٹنگ کے سربراہ اینڈریا میشینی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تین عمودی پروں یا ہائیڈرو فوائلز سے لیس یہ کشتی سمندری پانی سے اس وقت ہوا میں ہو جاتی ہے جب یہ کافی تیز رفتاری سے چل رہی ہو۔
فیری 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اعلی رفتار کے ساتھ روایتی کشتیوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے جانے کے قابل ہے۔
کمپنی کینڈیلا اکتوبر میں ایکرو جزیرے اور وسطی اسٹاک ہوم کے درمیان مسافروں کو لے جانا شروع کرے گی۔
سویڈش دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹر ایس ایل کے ساتھ معاہدے کے تحت کینڈیلا فی الحال صرف ایک کشتی فراہم کرے گی جس میں 30 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔