ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

سپریم کورٹ کی ایکس پر پابندی لگانے کی دھمکی

29 اگست, 2024 11:48

برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی عدالت نے دھمکی دی کہ اگر اس کے ارب پتی مالک ایلون مسک 24 گھنٹوں کے اندر ملک میں اپنے قانونی نمائندے کا اعلان نہیں کرتے تو ایکس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا کہ قانونی نمائندے کی تقرری میں ناکامی کے نتیجے میں سوشل نیٹ ورک کی سرگرمیاں معطل ہوسکتی ہیں۔

یہ حکم مسک اور ڈی موریس کے درمیان مہینوں سے جاری تنازع میں تازہ ترین پیش رفت ہے، برازیلی سپریم کورٹ کے جج نے 200 ملین سے زیادہ آبادی والے ملک میں مبینہ غلط معلومات کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کی ہے۔

ڈی موریس نے حالیہ برسوں میں 100 سے زائد ایکس اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے، جن میں سے کچھ برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کے حامیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم ایکس اکاؤنٹس معطل کرنے کے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے ایلون مسک پر غلط معلومات پھیلانے کی مہم چلانے اور برازیل کی خودمختاری کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ادھر ایلون مسک نے ڈی موریس پر اظہار رائے کی آزادی کو دبانے اور برازیل کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top