ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھائی جائے، بل سینیٹ میں پیش

02 ستمبر, 2024 20:26

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی تعداد بڑھا کر 21 کرنے کے لیے بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

زیر التوا مقدمات کو حل کرنے کے لیے سینیٹ میں ایک بل پیش کرکے مطالبہ کیا گیا کہ ججز کی تعداد ایکٹ 1997 میں ترمیم کے تحت عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد بڑھا کر چیف جسٹس کے علاوہ 20 کی جائے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر محمد عبدالقادر نے سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) ترمیمی ایکٹ 2024 کے عنوان سے بل پیش کیا۔

انہوں نے بل میں 53 ہزار سے زائد زیر الوا مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 21 کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے چار دائرہ اختیار ہیں، اپیلیٹ، ایڈوائزری اور ریویو متنوع اور مطالبہ کرنے والے، جس کی وجہ سے مقدمات مسلسل جمع ہو رہے ہیں۔

سینیٹر نے محمد عبدالقادر نے کہا کہ معاشی ترقی اور سماجی تبدیلیوں کے ساتھ کیسز کی پیچیدگی اور اقسام میں اضافہ ہوا ہے۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے سپریم کورٹ میں کم از کم 16 ججوں کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی آئینی معاملات سپریم کورٹ کو بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لارجر بنچ تشکیل دیئے جاتے ہیں اور یہ جج آئینی معاملات کو دیکھتے ہیں۔

سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف آئینی مقدمات بلکہ اربوں روپے کے مالی معاملات سے متعلق متعدد مقدمات بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں کیونکہ ان مقدمات کی سماعت کے لئے وقت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام عالمی درجہ بندی میں سب سے نیچے ہے۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بھی اس قانون سازی کی حمایت کرتے ہوئے نئے بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top