مقبول خبریں
طلبا، اساتذہ پر یونیورسٹی اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد، مگر کیوں؟
پنجاب میں طلبا، اساتذہ اور اسٹاف کیلئے ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس لازم قرار دے دیا گیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اسٹاف کے علاوہ ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس (لرنر) کے بغیر یونیورسٹی اور کالج میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثوں سے اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ ہیلمٹ نہ پہننا اور سر کی چوٹ ہے۔ انتظامیہ فیلکلٹی اور طلباء سے ہیلمٹ کی پابندی کرائے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔
ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر فیکلٹی اور طلباء کو تعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
مراسلے میں یونیورسٹی وائس چانسلرز، ڈی پی آئی کالجز پنجاب، ڈائریکڑ کالجز، پرنسپلز کو عملدرآمد کی ہدایات کیلئے کاپیز ارسال کردی گئی ہیں۔