اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوئٹی پنک ڈے سے منسوب

09 اکتوبر, 2019 11:00

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ کو پنک ڈے سے منسوب کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

پی سی بی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈین جونز کی مصباح الحق کے چیف سیلیکٹر اور کوچ کا عہدہ رکھنے کی مخالفت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی میچ سے قبل کینسر کی آگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر پاکستان دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔ میچ کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لیے پنک ربن پہنیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو ربن اور 750 کرکٹ فینز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔ کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کوپنک شرٹ پہن کر اسٹیڈیم آنے کی درخواست بھی کی ہے۔


واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے پہلے دونوں میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ سرفراز الیون کو آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز کسی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

خیال رہے کہ عمر اکمل سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے کیریئر میں صفر پر آؤٹ ہونے کا یہ دسواں موقع تھا۔

عمر اکمل نے سب سے زیادہ دس مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر سری لنکا کے تلکرتنے دلشان کا صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ عمر اکمل دوسرے میچ میں ونندو ہسارانگا کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top