ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

ثانیہ مرزا نے بہن کی شادی بھارتی سابق کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے سے ہونے کی خبر دے دی

08 اکتوبر, 2019 15:30

ممبئی : ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتادیا کہ ان کی بہن کی شادی بھی ایک کرکٹر گھرانے میں ہی ہورہی ہے۔

ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی بہن انعم مرزا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹر کے ساتھ ٹور پر بیوی یا گرل فرینڈ کا ساتھ ہونا، کارکردگی کو بہتر کرتی ہے : ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا نے کہا کہ انعم کی شادی اس سال دسمبر میں ہورہی ہے، ہم کچھ ہی روز قبل پیرس سے چھٹیاں منا کر واپس آئے ہیں، اس لڑکے کا نام اسد ہے اور وہ اظہرالدین کا بیٹا ہے۔

خیال رہے کہ انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل ان کی شادی ایک بزنس مین سے ہوئی، گزشتہ سال ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

💝

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa) on


اظہر الدین کے بیٹے اسد، انعم مرزا اور ثانیہ مرزا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اپنی بہن سے سات سال چھوٹی انعم مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پر پیرس کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ اسد کے ساتھ دکھائی دے رہیں ہیں، تصویر کے منظر عام آنے کے بعد ان کی شادی سے متعلق خبروں کی افوائیں پھیل گئیں تھیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل میں شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں نے دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا، تاہم دونوں اسٹارز نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے ہیں۔

دبئی میں رہائش ہونے کے باوجود اپنی مصروفیات کے باعث اپنے اپنے ممالک میں ہی رہ رہے ہیں۔ گزشتہ سال 30 اکتوبر کو اسٹارز کو جوڑا اولاد کی نعمت حاصل ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top