مقبول خبریں
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیئے ٹیم کا اعلان کردیا

سڈنی : آسٹریلیا نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، آسٹریلیا پاکستان کے خلاف تین میچز کھیلے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے 2020 میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف تین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کررہا ہے، جس کے لیے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اینٹی کرپشن سندھ نے نہری نظام میں بہتری کے نام پر مالی فراڈ کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا
ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس کے بعد پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بھی بننے میں کامیاب ہوئِے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری، آسٹن ایگر ، پیٹ کمنز ، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ ، کین رچرڈسن ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک ، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں،
دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھَیلے گی، جس کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو شیڈول ہے، جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو طے ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائےگا، دوسرا میچ پانچ نومبر کو کینبرا میں جبکہ تیسرا اور آخری میچ آٹھ نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے عالمی نمبر ایک پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔