بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

کرکٹر کے ساتھ ٹور پر بیوی یا گرل فرینڈ کا ساتھ ہونا، کارکردگی کو بہتر کرتی ہے : ثانیہ مرزا

04 اکتوبر, 2019 09:45

ممبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ کرکٹر کے ساتھ ٹور پر ان کی بیوی یا کسی خاتون دوست کا ساتھ جانا کرکٹر کا دیھان بھٹکاتی نہیں بلکہ مضبوط کرتی ہے۔ کرکٹرز کو اپنی کارکردگی میں مدد ملتی ہے۔

ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کرکٹ دوروں پر کرکٹروں کی بیویوں اور خاتون دوستوں کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دینے کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ اس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں خواتین کو طاقت نہیں بلکہ توجہ بھٹکانے والی مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ، ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر سے ہی کھیلوں میں شرکت کیلئے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئیے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کئی مرتبہ ہماری کرکٹ ٹیم اور کئی دیگر ٹیموں میں میں نے دیکھا ہے کہ بیوی یا گرل فرینڈ کو دورے پر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، کیونکہ لڑکوں کی توجہ بھٹک جائے گی۔

ثانیہ نے کہا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ خواتین ایسا کیا کرتی ہیں کہ اس سے مردوں کی توجہ اتنی بھٹک جاتی ہے؟  

انہوں نے کہا کہ دیکھئے، یہ چیز اس گہری ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے، جس میں مانا جاتا ہے کہ خواتین طاقت نہیں بلکہ توجہ بھٹکاتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ٹیم میں مرد کھلاڑی اس وقت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جب ان کی بیویاں، خاتون دوست اور اہل خانہ ان کے ساتھ رہتے ہیں، کیونکہ اس سے جب وہ کمرے میں آتے ہیں تو وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ (مرد کھلاڑی) صرف کمرے میں واپس نہیں آتے، وہ باہر جاسکتے ہیں، ڈنر کرسکتے ہیں، جب آپ کی بیوی یا خاتون دوست آپ کے ساتھ ہوتی ہیں تو اس سے آپ کو مدد ملتی ہے۔

جب ان سے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بارے میں پوچھا گیا تو ثانیہ نے سوال کیا کہ آخر وہ اس کیلئے کیسے ذمہ دار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ جب ورات کوہلی صفر پر آوٹ ہوتے ہیں تو انوشکا کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، لیکن اس کا کہاں سے لینا دینا ہے، اس کا کوئی مطلب نہیں نکلتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top