جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی گھوٹکی کی نمرتا کے حق میں آواز بلند کردی

18 ستمبر, 2019 20:21

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نمرتا کماری کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر شعیب اختر نے نمرتا کماری کی موت پر انتہائی دُکھ اور غم کا اظہار کیا۔

ہیش ٹیگ ’ #JusticeForNimerta ‘ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نمرتا کو انصاف دلانے کے لیے آواز اُٹھا رہے ہیں۔

میڈیکل کی طالبہ کے لیے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ٹوئٹس کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

وہیں شعیب اختر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اُنکا دل ہر پاکستانی کے ساتھ دھڑکتا ہے اس سے قطع نظر کہ وہ کس عقیدے سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید پڑھئیے: نمرتا کیس : پولیس نے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا

پسِ منظر

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ماتحت بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں سال آخر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی۔

جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔

یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاءالرحمٰن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات جاننےکے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

پولیس نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نمرتا کی ساتھی طالبات اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

نمرتا کا خاندان ان کی موت پر غم سے نڈھال ہے۔

طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بہن کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہن کو قتل کیا گیا، اسے کوئی مالی یا گھریلو پریشانی نہیں تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top