مقبول خبریں
پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا سیریز کے لیئے تربیتی کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں۔ کیمپ میں ممکنہ تمام کھلاڑی حصہ لیں گے۔
پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ تربیتی کیمپ کے لیے منتخب 20 کھلاڑی آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کیا۔
تربیتی کیمپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری اور فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سرفراز ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑیں، مصباح کو پی سی بی چیئرمین بنادیا گیا : ظہیر عباس
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تربیتی کیمپ کے لیے 20 رکنی کھلاڑیوں کا انتخاب ہیڈ کوچ، چیف سیلکٹر مصباح الحق نے کیا ہے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کے لیے ٹیم منیجمنٹ میں مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر، وقار یونس باؤلنگ کوچ، منصور رانا ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، سیریز کے حوالے سے گردش کرنیوالی منفی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ سری لنکا کا ڈر بھگانے کیلئے پاکستانی تدبیریں جاری ہیں، جبکہ سفارتی ذرائع بھی استعمال کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کولمبو میں موجود پاکستانی سفیر نے سری لنکن سیکرٹری دفاع سے ملاقات میں دہشت گردی کے خطرات کی تفصیلات کا پوچھا تھا، انہوں نے بہترین سکیورٹی کا یقین بھی دلایا۔
سری لنکن بورڈ نے وزارت دفاع سے ممکنہ خدشات کے بارے میں تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے رابطہ کیا تھا، امکان یہی ہے کہ سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش ہوگی۔